ہونیو،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ویتنام میں شدید سیلاب کی وجہ سے کم از کم 25افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے آج پیر کے روز بتایا کہ سمندری طوفان ساریکا کے قریب آتے ہی تباہی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی ہائیڈرو پلانٹ سے بھی اچانک پانی خارج ہونے لگا، جس کی وجہ سے بھی کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ ساریکا نامی طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کے روز ویتنامی علاقے سے ٹکرائے گا۔ ویتنام کو ہر سال متعدد سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔